60.
Prophets
٦٠-
كتاب أحاديث الأنبياء


50
Chapter: What has been said about Bani Israel

٥٠
باب مَا ذُكِرَ عَنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ

Sahih al-Bukhari 3450

Narrated Rabi bin Hirash: `Uqba bin `Amr said to Hudhaifa, Won't you relate to us of what you have heard from Allah's Apostle ? He said, I heard him saying, When Al-Dajjal appears, he will have fire and water along with him. What the people will consider as cold water, will be fire that will burn (things). So, if anyone of you comes across this, he should fall in the thing which will appear to him as fire, for in reality, it will be fresh cold water.

ہم سے موسیٰ بن اسماعیل نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے ابوعوانہ نے بیان کیا، کہا ہم سے عبدالملک نے بیان کیا، ان سے ربعی بن حراش نے بیان کیا کہ عقبہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نے حذیفہ رضی اللہ عنہ سے کہا، کیا آپ وہ حدیث ہم سے نہیں بیان کریں گے جو آپ نے رسول اللہ ﷺ سے سنی تھی؟ انہوں نے کہا کہ میں نے آپ ﷺ کو یہ فرماتے سنا تھا کہ جب دجال نکلے گا تو اس کے ساتھ آگ اور پانی دونوں ہوں گے لیکن لوگوں کو جو آگ دکھائی دے گی وہ ٹھنڈا پانی ہو گا اور لوگوں کو جو ٹھنڈا پانی دکھائی دے گا تو وہ جلانے والی آگ ہو گی۔ اس لیے تم میں سے جو کوئی اس کے زمانے میں ہو تو اسے اس میں گرنا چاہئے جو آگ ہو گی کیونکہ وہی انتہائی شیریں اور ٹھنڈا پانی ہو گا۔

Hum se Musa bin Isma'il ne byan kiya, unhone kaha hum se Abu Awanah ne byan kiya, kaha hum se Abdul Malik ne byan kiya, un se Rubai bin Harash ne byan kiya ke Aqba bin Amr رضی اللہ عنہ ne Hudhaifah رضی اللہ عنہ se kaha, kya aap woh hadith hum se nahi byan karenge jo aap ne Rasool Allah صلی اللہ علیہ وسلم se suni thi? Unhone kaha ke main ne aap صلی اللہ علیہ وسلم ko yeh farmate suna tha ke jab Dajjal niklega to us ke sath aag aur pani dono honge lekin logon ko jo aag dikhayi degi woh thanda pani hoga aur logon ko jo thanda pani dikhayi dega to woh jalane wali aag hogi. Is liye tum mein se jo koi us ke zamane mein ho to use us mein girna chahiye jo aag hogi kyunke wahi intehai shireen aur thanda pani hoga.

حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ ، عَنْ رِبْعِيِّ بْنِ حِرَاشٍ ، قَالَ : قَالَ عُقْبَةُ بْنُ عَمْرٍو لِحُذَيْفَةَ أَلَا تُحَدِّثُنَا مَا سَمِعْتَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : إِنِّي سَمِعْتُهُ يَقُولُ إِنَّ مَعَ الدَّجَّالِ إِذَا خَرَجَ مَاءً وَنَارًا فَأَمَّا الَّذِي يَرَى النَّاسُ أَنَّهَا النَّارُ فَمَاءٌ بَارِدٌ وَأَمَّا الَّذِي يَرَى النَّاسُ أَنَّهُ مَاءٌ بَارِدٌ فَنَارٌ تُحْرِقُ فَمَنْ أَدْرَكَ مِنْكُمْ فَلْيَقَعْ فِي الَّذِي يَرَى أَنَّهَا نَارٌ فَإِنَّهُ عَذْبٌ بَارِدٌ .