9.
Statement of Supplications
٩-
بيان الدعاء
Description of various supplications for different times
بيان أدعية مختلف الأوقات
Mishkat al-Masabih 2435
Ibn ‘Umar told that when the Prophet said farewell to a man he took him by the hand and did not let it go till the man let go the Prophet’s hand, and he would say, “I entrust to God your religion, what you are responsible for, and your last deeds.” A version has “Your final deeds.”* *The text of the tradition hasakhira 'amalikaand the versionkhawatima 'amalika, Tirmidhi, Abu Dawud and Ibn Majah transmitted it, but in the version of the last two “your last deeds” is not mentioned.
Grade: Sahih
ابن عمر ؓ بیان کرتے ہیں ، جب نبی ﷺ کسی شخص کو الوداع کرتے تو آپ اس کا ہاتھ تھامے رکھتے حتیٰ کہ وہ آدمی خود نبی ﷺ کا ہاتھ چھوڑ دیتا ، اور آپ ﷺ یہ دعا پڑھتے :’’ میں تمہارے دین ، تمہاری امانت اور تمہارے آخری عمل کو اللہ کے سپرد کرتا ہوں ۔‘‘ اور ایک روایت میں ہے :’’ تیرے عملوں کے خاتمے کو ۔‘‘ ترمذی ، ابوداؤد ، ابن ماجہ ، اور ان دونوں (ابوداؤد ، ابن ماجہ) کی روایت میں ((وَآخِرَ عَمَلِکَ)) کا ذکر نہیں کیا گیا ۔ صحیح ، رواہ الترمذی و ابوداؤد و ابن ماجہ ۔
Ibne Umar بیان کرتے ہیں ، جب Nabi کسی شخص کو الوداع کرتے تو آپ اس کا ہاتھ تھامے رکھتے حتیٰ کہ وہ آدمی خود Nabi کا ہاتھ چھوڑ دیتا ، اور آپ یہ دعا پڑھتے :’’ میں تمہارے دین ، تمہاری امانت اور تمہارے آخری عمل کو اللہ کے سپرد کرتا ہوں ۔‘‘ اور ایک روایت میں ہے :’’ تیرے عملوں کے خاتمے کو ۔‘‘ ترمذی ، ابوداؤد ، ابن ماجہ ، اور ان دونوں (ابوداؤد ، ابن ماجہ) کی روایت میں ((وَآخِرَ عَمَلِکَ)) کا ذکر نہیں کیا گیا ۔ صحیح ، رواہ الترمذی و ابوداؤد و ابن ماجہ ۔.
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا وَدَّعَ رَجُلًا أَخَذَ بِيَدِهِ فَلَا يَدَعُهَا حَتَّى يَكُونَ الرَّجُلُ هُوَ يَدَعُ يَدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَيَقُولُ: «أَسْتَوْدِعُ اللَّهَ دِينَكَ وَأَمَانَتَكَ وَآخِرَ عَمَلِكَ» وَفِي رِوَايَة «خَوَاتِيم عَمَلِكَ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَأَبُو دَاوُدَ وَابْنُ مَاجَهْ وَفِي روايتهما لم يذكر: «وَآخر عَمَلك»