10.
Statement of the Acts of Hajj (Pilgrimage)
١٠-
بيان أعمال الحج
Description of the sanctity of Makkah, may Allah protect it
بيان حرمة مكة، اللهم احفظها
Mishkat al-Masabih 2720
‘A'isha reported God’s messenger as saying, “An army will set out to attack the Ka'ba, but in an extensive desert the first and last of them will be swallowed up.” She asked how the first and last of them would be swallowed up when among them there would be markets and people who were not of their number, to which he replied, “The first and last of them will be swallowed up, then they will be resurrected in a state agreeing with their intentions.” Bukhari and Muslim.
Grade: Sahih
عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ ایک لشکر کعبہ پر حملہ کرنے کا قصد کرے گا ۔ جب وہ بیداء کے مقام پر ہوں گے تو ان کے اول و آخر تمام فوجیوں کو زمین میں دھنسا دیا جائے گا ۔‘‘ میں نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! ان کے اول و آخر کو کیسے دھنسا دیا جائے گا ، جبکہ ان میں ان کی رعایا بھی ہو گی ، اور ایسے لوگ بھی ہوں گے جو ان میں سے نہیں ہوں گے ، آپ ﷺ نے فرمایا :’’ ان کے اول و آخر سب کو دھنسا دیا جائے گا اور پھر انہیں ان کی نیتوں کے مطابق اٹھایا جائے گا ۔‘‘ متفق علیہ ۔
Ayesha بیان کرتی ہیں ، رسول اللہ نے فرمایا : ایک لشکر کعبہ پر حملہ کرنے کا قصد کرے گا ۔ جب وہ بیداء کے مقام پر ہوں گے تو ان کے اول و آخر تمام فوجیوں کو زمین میں دھنسا دیا جائے گا ۔ میں نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! ان کے اول و آخر کو کیسے دھنسا دیا جائے گا ، جبکہ ان میں ان کی رعایا بھی ہو گی ، اور ایسے لوگ بھی ہوں گے جو ان میں سے نہیں ہوں گے ، آپ نے فرمایا : ان کے اول و آخر سب کو دھنسا دیا جائے گا اور پھر انہیں ان کی نیتوں کے مطابق اٹھایا جائے گا ۔ متفق علیہ ۔
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «يَغْزُو جَيْشٌ الْكَعْبَةَ فَإِذَا كَانُوا بِبَيْدَاءَ مِنَ الْأَرْضِ يُخْسَفُ بِأَوَّلِهِمْ وَآخِرِهِمْ» . قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ وَكَيْفَ يُخْسَفُ بِأَوَّلِهِمْ وَآخِرِهِمْ وَفِيهِمْ أسواقُهم وَمن لَيْسَ مِنْهُم؟ قَالَ: «يخسف وَآخِرِهِمْ ثُمَّ يُبْعَثُونَ عَلَى نِيَّاتِهِمْ»