4.
Statement of Prayer
٤-
بيان الصلاة
Description of Tashahhud
بيان التشهد
Mishkat al-Masabih 909
‘Abdallah b. Mas'ud said:When we prayed with the Prophet we said,* “Peace be to God before it is supplicated for His servants; peace be to Gabriel; peace be to Michael; peace be to so and so.” When the Prophet finished he turned his face to us and said: Do not say, “Peace be to God”, for God Himself is Peace. When one of you sits during the prayer he should say, “The adorations of the tongue, acts of worship and all good things are due to God. Peace be upon you, O Prophet, and God’s mercy and blessings. Peace be upon us and upon God’s upright servants (for when he says that it reaches every upright servant in heaven and earth). I testify that there is no god but God, and I testify that Muhammad is His servant and Messenger.” Then he may choose any supplication which pleases him and offer it. * I.e. at thetashahhud. (Bukhari and Muslim.)
Grade: Sahih
عبداللہ بن مسعود ؓ بیان کرتے ہیں ، جب ہم نبی ﷺ کے ساتھ نماز پڑھتے تو ہم کہتے : اللہ پر اس کے بندوں کی طرف سے سلام ہو ، جبرائیل ؑ اور میکائیل ؑ پر سلام ہو ، فلاں پر سلام ہو ، جب نبی ﷺ نماز سے فارغ ہوئے تو آپ نے اپنا رخ انور ہماری طرف کر کے فرمایا :’’ تم ایسے نہ کہو : اللہ پر سلام ہو ، کیونکہ اللہ تو خود سلام ہے ، جب تم میں سے کوئی (تشہد کے لیے) نماز میں بیٹھے تو وہ یوں کہے :’’ (میری ساری) قولی ، بدنی ، اور مالی عبادات صرف اللہ کے لیے خاص ہیں ، اے نبی آپ پر اللہ کی رحمت ، سلامتی اور برکتیں ہوں اور ہم پر اور اللہ کے دوسرے نیک بندوں پر بھی سلامتی ہو ، کیونکہ جب وہ ایسے کہے گا تو یہ دعا زمین و آسمان کے ہر بندہ صالح کو پہنچ جائے گی ، میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد (ﷺ) اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں ، پھر وہ اپنی پسندیدہ دعا کرے ۔‘‘ متفق علیہ ۔
Abdullah bin Masood بیان کرتے ہیں ، جب ہم نبی ﷺ کے ساتھ نماز پڑھتے تو ہم کہتے : Allah پر اس کے بندوں کی طرف سے سلام ہو ، Jibraeel اور Mikaeel پر سلام ہو ، فلاں پر سلام ہو ، جب نبی ﷺ نماز سے فارغ ہوئے تو آپ نے اپنا رخ انور ہماری طرف کر کے فرمایا :’’ تم ایسے نہ کہو : Allah پر سلام ہو ، کیونکہ Allah تو خود سلام ہے ، جب تم میں سے کوئی (تشہد کے لیے) نماز میں بیٹھے تو وہ یوں کہے :’’ (میری ساری) قولی ، بدنی ، اور مالی عبادات صرف Allah کے لیے خاص ہیں ، اے نبی آپ پر Allah کی رحمت ، سلامتی اور برکتیں ہوں اور ہم پر اور Allah کے دوسرے نیک بندوں پر بھی سلامتی ہو ، کیونکہ جب وہ ایسے کہے گا تو یہ دعا زمین و آسمان کے ہر بندہ صالح کو پہنچ جائے گی ، میں گواہی دیتا ہوں کہ Allah کے سوا کوئی معبود برحق نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ Muhammad (ﷺ) اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں ، پھر وہ اپنی پسندیدہ دعا کرے ۔‘‘ متفق علیہ ۔
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: كُنَّا إِذَا صَلَّيْنَا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قُلْنَا السَّلَامُ عَلَى اللَّهِ قبل عباده السَّلَام على جِبْرِيل السَّلَام على مِيكَائِيل السَّلَام على فلَان وَفُلَان فَلَمَّا انْصَرَفَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَقْبَلَ عَلَيْنَا بِوَجْهِهِ قَالَ: «لَا تَقُولُوا السَّلَامُ عَلَى اللَّهِ فَإِنَّ اللَّهَ هُوَ السَّلَامُ فَإِذَا جَلَسَ أَحَدُكُمْ فِي الصَّلَاةِ فَلْيَقُلِ التَّحِيَّاتُ لِلَّهِ وَالصَّلَوَاتُ وَالطَّيِّبَاتُ السَّلَامُ عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِيُّ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ السَّلَامُ عَلَيْنَا وَعَلَى عِبَادِ اللَّهِ الصَّالِحِينَ فَإِنَّهُ إِذَا قَالَ ذَلِكَ أَصَابَ كُلَّ عَبْدٍ صَالِحٍ فِي السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ ثُمَّ لْيَتَخَيَّرْ مِنَ الدُّعَاءِ أَعْجَبَهُ إِلَيْهِ فيدعوه»