Narrated Ibn `Umar: Allah's Apostle entered Mecca from Kada' from the highest Thaniya which is at Al-Batha' and used to leave Mecca from the low Thaniya.
حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ بلند گھاٹی کے مقام کداء سے جو بطحاء میں ہے مکہ مکرمہ میں داخل ہوئے اور نچلی گھاٹی کی طرف سے نکلے تھے۔ ابو عبداللہ (امام بخاری ؓ ) کہتے ہیں: میرے استاد حضرت مسدد اپنے نام کی طرح ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ میں نے یحییٰ بن معین بن سعید کے حوالے سے یہ کہتے ہوئے سنا کہ اگر میں مسدد کے پاس ان کے گھر جاؤں اور وہاں ان سے حدیث بیان کروں تو وہ اس کے حقدار ہیں اور مجھے اس بات کی کوئی پرواہ نہیں کہ میری کتابیں میرے پاس رہیں یا مسدد کے پاس ہوں۔
Hazrat Ibn Umar (Radi Allahu Anhu) se riwayat hai ke Rasul Allah (Sallallahu Alaihi Wasallam) buland ghati ke maqam-e-Kuda se jo Batha mein hai Makka Mukarrama mein dakhil hue aur nichli ghati ki taraf se nikle thay. Abu Abdullah (Imam Bukhari (Radi Allahu Anhu)) kehte hain: Mere ustad Hazrat Musaddad apne naam ki tarah hain. Unhon ne mazeed kaha ke main ne Yahya bin Maeen bin Saeed ke hawale se yeh kehte hue suna ke agar main Musaddad ke pas un ke ghar jaoon aur wahan un se hadith bayan karoon to wo is ke haqdar hain aur mujhe is baat ki koi parwah nahi ke meri kitabein mere pas rahein ya Musaddad ke pas hon.
حَدَّثَنَا مُسَدَّدُ بْنُ مُسَرْهَدٍ الْبَصْرِيُّ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ مَكَّةَ مِنْ كَدَاءٍ مِنَ الثَّنِيَّةِ الْعُلْيَا الَّتِي بِالْبَطْحَاءِ ، وَخَرَجَ مِنَ الثَّنِيَّةِ السُّفْلَى ، قَال أَبُو عَبْد اللَّهِ : كَانَ يُقَالُ هُوَ مُسَدَّدٌ كَاسْمِهِ ، قَالَ أَبُو عَبْد اللَّهِ : سَمِعْتُ يَحْيَى بْنَ مَعِينٍ ، يَقُولُ : سَمِعْتُ يَحْيَى بْنَ سَعِيدٍ ، يَقُولُ : لَوْ أَنَّ مُسَدَّدًا أَتَيْتُهُ فِي بَيْتِهِ فَحَدَّثْتُهُ لَاسْتَحَقَّ ذَلِكَ ، وَمَا أُبَالِي كُتُبِي كَانَتْ عِنْدِي أَوْ عِنْدَ مُسَدَّدٍ .