Usama bin Zaid (رضي الله تعالى عنه) narrated that Allah's Apostle (صلى الله عليه وآله وسلم) used to put me on (one of) his thighs and put Al-Hasan bin Ali (رضي الله تعالى عنه) on his other thigh, and then embrace us and say, ‘O Allah, please be Merciful to them, as I am merciful to them.’
ہم سے عبداللہ بن محمد مسندی نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے عارم محمد بن فضل نے بیان کیا، کہا ہم سے معتمر بن سلیمان نے بیان کیا، کہا کہ ان سے ان کے والد نے بیان کیا، کہا کہ میں نے ابو تمیمہ سے سنا، وہ ابوعثمان نہدی سے بیان کرتے تھے اور ابوعثمان نہدی نے کہا کہ ان سے اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ مجھے اپنی ایک ران پر بٹھاتے تھے اور حسن رضی اللہ عنہ کو دوسری ران پر بٹھلاتے تھے۔ پھر دونوں کو ملاتے اور فرماتے، اے اللہ! ان دونوں پر رحم کر کہ میں بھی ان پر رحم کرتا ہوں۔ اور علی بن عبداللہ مدینی نے بیان کیا کہ ہم سے یحییٰ نے بیان کیا، کہا ہم سے سلیمان تیمی نے بیان کیا، ان سے ابوعثمان نہدی نے اسی حدیث کو بیان کیا۔ سلیمان تیمی نے کہا جب ابو تمیمہ نے یہ حدیث مجھ سے بیان کی ابوعثمان نہدی سے تو میرے دل میں شک پیدا ہوا۔ میں نے ابوعثمان سے بہت سی احادیث سنی ہیں پر یہ حدیث کیوں نہیں سنی پھر میں نے اپنی احادیث کی کتاب دیکھی تو اس میں یہ حدیث ابوعثمان نہدی سے لکھی ہوئی تھی۔
hum se 'abdullaah bin muhammad musandi ne bayan kiya, unhon ne kaha hum se 'aaram muhammad bin fazl ne bayan kiya, kaha hum se mu'tamir bin sulayman ne bayan kiya, kaha ke in se un ke wald ne bayan kiya, kaha ke main ne abu tamimah se suna, woh abu 'uthman nahdi se bayan karte the aur abu 'uthman nahdi ne kaha ke in se asamah bin zayd (رضي الله تعالى عنه) ne bayan kiya ke rasoolallaah sallaallahu 'alaihi wa sallam mujhe apni ek raan par bithate the aur hasan radiyallahu 'anhu ko doosri raan par bithate the. phir donon ko milate aur farmate, e allaah! in donon par rahm kar ke main bhi in par rahm karta hoon. aur 'ali bin 'abdullaah madini ne bayan kiya ke hum se yahiyya ne bayan kiya, kaha hum se sulayman timi ne bayan kiya, in se abu 'uthman nahdi ne isi hadees ko bayan kiya. sulayman timi ne kaha jab abu tamimah ne yeh hadees mujh se bayan ki abu 'uthman nahdi se to mere dil mein shak paida hua. main ne abu 'uthman se bahut si ahadees suni hain par yeh hadees kyon nahi suni phir main ne apni ahadees ki kitaab dekhi to is mein yeh hadees abu 'uthman nahdi se likhi hui thi.
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا عَارِمٌ ، حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، يُحَدِّثُ عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا تَمِيمَةَ ، يُحَدِّثُ عَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ ، يُحَدِّثُهُ أَبُو عُثْمَانَ ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا ، كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْخُذُنِي فَيُقْعِدُنِي عَلَى فَخِذِهِ وَيُقْعِدُ الْحَسَنَ عَلَى فَخِذِهِ الْأُخْرَى ، ثُمَّ يَضُمُّهُمَا ، ثُمَّ يَقُولُ : اللَّهُمَّ ارْحَمْهُمَا فَإِنِّي أَرْحَمُهُمَا ، وَعَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا يَحْيَى ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ ، قَالَ التَّيْمِيُّ : فَوَقَعَ فِي قَلْبِي مِنْهُ شَيْءٌ قُلْتُ : حَدَّثْتُ بِهِ كَذَا وَكَذَا فَلَمْ أَسْمَعْهُ مِنْ أَبِي عُثْمَانَ ، فَنَظَرْتُ فَوَجَدْتُهُ عِنْدِي مَكْتُوبًا فِيمَا سَمِعْت .