Ibn Abbas (رضي الله تعالى عنه) narrated that he has not seen a thing resembling minor sins than what Abu Huraira (رضي الله تعالى عنه) narrated from the Prophet (صلى الله عليه وآله وسلم) who said ‘Allah has written for Adam's (عليه السالم) son his share of adultery which he commits inevitably. The adultery of the eyes is the sight (gazing at a forbidden thing), the adultery of the tongue is the talk, and the inner self wishes and desires and the private parts testify all this or deny it.’
حضرت ابن عباس ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ میں نے حضرت ابو ہریرہ ؓ کی بات سے زیادہ صغیرہ گناہوں سے ملتی جلتی چیز کوئی نہیں دیکھی دوسری روایت میں ہے کہ حضرت ابن عباس ؓ نے کہا: میں نے اس حدیث سے زیادہ چھوٹے گناہوں سے مشابہ کوئی چیز نہیں دیکھی جسے ابو ہریرہ ؓ نے نبی ﷺ سے بیان کیا ہے ”اللہ تعالٰی نے ابن آدم پر اس کے زنا کا حصہ رکھا ہے جس سے وہ لا محالہ دو چار ہوگا۔ (وہ یہ ہے کہ) آنکھ کا زنا دیکھنا ہے، زبان کا زنا بولنا ہے اور دل اسکی خواہش اور تمنا کرتا ہے پھر شرمگاہ اس خواہش کو سچا کر دکھاتی ہے یا اسے جھٹلا دیتی ہے۔“
Hazrat Ibn-e-Abbas (Radi Allahu Anhu) se riwayat hai unhon ne kaha ke main ne Hazrat Abu Hurairah (Radi Allahu Anhu) ki baat se zyada saghira gunahon se milti julti cheez koi nahi dekhi doosri riwayat mein hai ke Hazrat Ibn-e-Abbas (Radi Allahu Anhu) ne kaha: Main ne is hadith se zyada chhote gunahon se mushaba koi cheez nahi dekhi jise Abu Hurairah (Radi Allahu Anhu) ne Nabi (Sallallahu Alaihi Wa Sallam) se bayan kiya hai "Allah Ta'ala ne Ibn-e-Aadam par is ke zina ka hissa rakha hai jis se woh la-muhala do char hoga. (Woh yeh hai ke) aankh ka zina dekhna hai, zuban ka zina bolna hai aur dil iski khwahish aur tamanna karta hai phir sharmgah is khwahish ko saccha kar dikhati hai ya ise jhutla deti hai."
حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا ، قَالَ : لَمْ أَرَ شَيْئًا أَشْبَهَ بِاللَّمَمِ مِنْ قَوْلِ أَبِي هُرَيْرَةَ . ح حَدَّثَنِي مَحْمُودٌ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : مَا رَأَيْتُ شَيْئًا أَشْبَهَ بِاللَّمَمِ مِمَّا قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ اللَّهَ كَتَبَ عَلَى ابْنِ آدَمَ حَظَّهُ مِنَ الزِّنَا أَدْرَكَ ذَلِكَ لَا مَحَالَةَ ، فَزِنَا الْعَيْنِ : النَّظَرُ ، وَزِنَا اللِّسَانِ : الْمَنْطِقُ ، وَالنَّفْسُ : تَمَنَّى وَتَشْتَهِي ، وَالْفَرْجُ : يُصَدِّقُ ذَلِكَ كُلَّهُ وَيُكَذِّبُهُ .