Narrated Anas bin Malik: The night Allah's Apostle was taken for a journey from the sacred mosque (of Mecca) Al-Ka`ba: Three persons came to him (in a dreamy while he was sleeping in the Sacred Mosque before the Divine Inspiration was revealed to Him. One of them said, Which of them is he? The middle (second) angel said, He is the best of them. The last (third) angle said, Take the best of them. Only that much happened on that night and he did not see them till they came on another night, i.e. after The Divine Inspiration was revealed to him. (Fath-ul-Bari Page 258, Vol. 17) and he saw them, his eyes were asleep but his heart was not----and so is the case with the prophets: their eyes sleep while their hearts do not sleep. So those angels did not talk to him till they carried him and placed him beside the well of Zamzam. From among them Gabriel took charge of him. Gabriel cut open (the part of his body) between his throat and the middle of his chest (heart) and took all the material out of his chest and `Abdomen and then washed it with Zamzam water with his own hands till he cleansed the inside of his body, and then a gold tray containing a gold bowl full of belief and wisdom was brought and then Gabriel stuffed his chest and throat blood vessels with it and then closed it (the chest). He then ascended with him to the heaven of the world and knocked on one of its doors. The dwellers of the Heaven asked, 'Who is it?' He said, Gabriel. They said, Who is accompanying you? He said, Muhammad. They said, Has he been called? He said, Yes They said, He is welcomed. So the dwellers of the Heaven became pleased with his arrival, and they did not know what Allah would do to the Prophet on earth unless Allah informed them. The Prophet met Adam over the nearest Heaven. Gabriel said to the Prophet, He is your father; greet him. The Prophet greeted him and Adam returned his greeting and said, Welcome, O my Son! O what a good son you are! Behold, he saw two flowing rivers, while he was in the nearest sky. He asked, What are these two rivers, O Gabriel? Gabriel said, These are the sources of the Nile and the Euphrates. Then Gabriel took him around that Heaven and behold, he saw another river at the bank of which there was a palace built of pearls and emerald. He put his hand into the river and found its mud like musk Adhfar. He asked, What is this, O Gabriel? Gabriel said, This is the Kauthar which your Lord has kept for you. Then Gabriel ascended (with him) to the second Heaven and the angels asked the same questions as those on the first Heaven, i.e., Who is it? Gabriel replied, Gabriel . They asked, Who is accompanying you? He said, Muhammad. They asked, Has he been sent for? He said, Yes. Then they said, He is welcomed.'' Then he (Gabriel) ascended with the Prophet to the third Heaven, and the angels said the same as the angels of the first and the second Heavens had said. Then he ascended with him to the fourth Heaven and they said the same; and then he ascended with him to the fifth Heaven and they said the same; and then he ascended with him to the sixth Heaven and they said the same; then he ascended with him to the seventh Heaven and they said the same. On each Heaven there were prophets whose names he had mentioned and of whom I remember Idris on the second Heaven, Aaron on the fourth Heavens another prophet whose name I don't remember, on the fifth Heaven, Abraham on the sixth Heaven, and Moses on the seventh Heaven because of his privilege of talking to Allah directly. Moses said (to Allah), O Lord! I thought that none would be raised up above me. But Gabriel ascended with him (the Prophet) for a distance above that, the distance of which only Allah knows, till he reached the Lote Tree (beyond which none may pass) and then the Irresistible, the Lord of Honor and Majesty approached and came closer till he (Gabriel) was about two bow lengths or (even) nearer. (It is said that it was Gabriel who approached and came closer to the Prophet. (Fate Al-Bari Page 263, 264, Vol. 17). Among the things which Allah revealed to him then, was: Fifty prayers were enjoined on his followers in a day and a night. Then the Prophet descended till he met Moses, and then Moses stopped him and asked, O Muhammad ! What did your Lord en join upon you? The Prophet replied, He enjoined upon me to perform fifty prayers in a day and a night. Moses said, Your followers cannot do that; Go back so that your Lord may reduce it for you and for them. So the Prophet turned to Gabriel as if he wanted to consult him about that issue. Gabriel told him of his opinion, saying, Yes, if you wish. So Gabriel ascended with him to the Irresistible and said while he was in his place, O Lord, please lighten our burden as my followers cannot do that. So Allah deducted for him ten prayers where upon he returned to Moses who stopped him again and kept on sending him back to his Lord till the enjoined prayers were reduced to only five prayers. Then Moses stopped him when the prayers had been reduced to five and said, O Muhammad! By Allah, I tried to persuade my nation, Bani Israel to do less than this, but they could not do it and gave it up. However, your followers are weaker in body, heart, sight and hearing, so return to your Lord so that He may lighten your burden. The Prophet turned towards Gabriel for advice and Gabriel did not disapprove of that. So he ascended with him for the fifth time. The Prophet said, O Lord, my followers are weak in their bodies, hearts, hearing and constitution, so lighten our burden. On that the Irresistible said, O Muhammad! the Prophet replied, Labbaik and Sa`daik. Allah said, The Word that comes from Me does not change, so it will be as I enjoined on you in the Mother of the Book. Allah added, Every good deed will be rewarded as ten times so it is fifty (prayers) in the Mother of the Book (in reward) but you are to perform only five (in practice). The Prophet returned to Moses who asked, What have you done? He said, He has lightened our burden: He has given us for every good deed a tenfold reward. Moses said, By Allah! I tried to make Bani Israel observe less than that, but they gave it up. So go back to your Lord that He may lighten your burden further. Allah's Apostle said, O Moses! By Allah, I feel shy of returning too many times to my Lord. On that Gabriel said, Descend in Allah's Name. The Prophet then woke while he was in the Sacred Mosque (at Mecca).
ہم سے عبدالعزیز بن عبداللہ اویسی نے بیان کیا، انہوں نے کہا مجھ سے سلیمان بن بلال نے بیان کیا، ان سے شریک بن عبداللہ بن ابی نے بیان کیا، انہوں نے بیان کیا کہ میں نے انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے سنا انہوں نے وہ واقعہ بیان کیا جس رات رسول اللہ ﷺ کو مسجد کعبہ سے معراج کے لیے لے جایا گیا کہ وحی آنے سے پہلے آپ کے پاس فرشتے آئے۔ نبی کریم ﷺ مسجد الحرام میں سوئے ہوئے تھے۔ ان میں سے ایک نے پوچھا کہ وہ کون ہیں؟ دوسرے نے جواب دیا کہ وہ ان میں سب سے بہتر ہیں تیسرے نے کہا کہ ان میں جو سب سے بہتر ہیں انہیں لے لو۔ اس رات کو بس اتنا ہی واقعہ پیش آیا اور نبی کریم ﷺ نے اس کے بعد انہیں نہیں دیکھا۔ یہاں تک کہ وہ دوسری رات آئے جب کہ آپ کا دل دیکھ رہا تھا اور آپ کی آنکھیں سو رہی تھیں۔ لیکن دل نہیں سو رہا تھا۔ انبیاء کا یہی حال ہوتا ہے۔ ان کی آنکھیں سوتی ہیں لیکن ان کے دل نہیں سوتے۔ چنانچہ انہوں نے آپ سے بات نہیں کی۔ بلکہ آپ کو اٹھا کر زمزم کے کنویں کے پاس لائے۔ یہاں جبرائیل علیہ السلام نے آپ کا کام سنبھالا اور آپ کے گلے سے دل کے نیچے تک سینہ چاک کیا اور سینے اور پیٹ کو پاک کر کے زمزم کے پانی سے اسے اپنے ہاتھ سے دھویا یہاں تک کہ آپ کا پیٹ صاف ہو گیا۔ پھر آپ کے پاس سونے کا طشت لایا گیا جس میں سونے کا ایک برتن ایمان و حکمت سے بھرا ہوا تھا۔ اس سے آپ کے سینے اور حلق کی رگوں کو سیا اور اسے برابر کر دیا۔ پھر آپ کو لے کر آسمان دنیا پر چڑھے اور اس کے دروازوں میں سے ایک دروازے پر دستک دی۔ آسمان والوں نے ان سے پوچھا آپ کون ہیں؟ انہوں نے کہا کہ جبرائیل انہوں نے پوچھا اور آپ کے ساتھ کون ہے؟ جواب دیا کہ میرے ساتھ محمد ﷺ ہیں۔ پوچھا: کیا انہیں بلایا گیا ہے؟ جواب دیا کہ ہاں۔ آسمان والوں نے کہا خوب اچھے آئے اور اپنے ہی لوگوں میں آئے ہو۔ آسمان والے اس سے خوش ہوئے۔ ان میں سے کسی کو معلوم نہیں ہوتا کہ اللہ تعالیٰ زمین میں کیا کرنا چاہتا ہے جب تک وہ انہیں بتا نہ دے۔ نبی کریم ﷺ نے آسمان دنیا پر آدم علیہ السلام کو پایا۔ جبرائیل علیہ السلام نے آپ سے کہا کہ یہ آپ کے بزرگ ترین دادا آدم ہیں آپ انہیں سلام کیجئے۔ آدم علیہ السلام نے سلام کا جواب دیا۔ کہا کہ خوب اچھے آئے اور اپنے ہی لوگوں میں آئے ہو۔ مبارک ہو اپنے بیٹے کو، آپ کیا ہی اچھے بیٹے ہیں۔ آپ نے آسمان دنیا میں دو نہریں دیکھیں جو بہہ رہی تھیں۔ پوچھا اے جبرائیل! یہ نہریں کیسی ہیں؟ جبرائیل علیہ السلام نے جواب دیا کہ یہ نیل اور فرات کا منبع ہے۔ پھر آپ آسمان پر اور چلے تو دیکھا کہ ایک دوسری نہر ہے جس کے اوپر موتی اور زبرجد کا محل ہے۔ اس پر اپنا ہاتھ مارا تو وہ مشک ہے۔ پوچھا: جبرائیل! یہ کیا ہے؟ جواب دیا کہ یہ کوثر ہے جسے اللہ نے آپ کے لیے محفوظ رکھا ہے۔ پھر آپ دوسرے آسمان پر چڑھے۔ فرشتوں نے یہاں بھی وہی سوال کیا جو پہلے آسمان پر کیا تھا۔ کون ہیں؟ کہا: جبرائیل۔ پوچھا آپ کے ساتھ کون ہیں؟ کہا محمد ﷺ ۔ پوچھا کیا انہیں بلایا گیا ہے؟ انہوں نے کہا کہ ہاں۔ فرشتے بولے انہیں مرحبا اور بشارت ہو۔ پھر آپ کو لے کر تیسرے آسمان پر چڑھے اور یہاں بھی وہی سوال کیا جو پہلے اور دوسرے آسمان پر کیا تھا۔ پھر چوتھے آسمان پر لے کر چڑھے اور یہاں بھی وہی سوال کیا۔ پھر پانچویں آسمان پر آپ کو لے کر چڑھے اور یہاں بھی وہی سوال کیا پھر چھٹے آسمان پر آپ کو لے کر چڑھے اور یہاں بھی وہی سوال کیا۔ پھر آپ کو لے کر ساتویں آسمان پر چڑھے اور یہاں بھی وہی سوال کیا۔ ہر آسمان پر انبیاء ہیں جن کے نام آپ نے لیے۔ مجھے یہ یاد ہے کہ ادریس علیہ السلام دوسرے آسمان پر، ہارون علیہ السلام چوتھے آسمان پر، اور دوسرے نبی پانچویں آسمان پر۔ جن کے نام مجھے یاد نہیں اور ابراہیم علیہ السلام چھٹے آسمان پر اور موسیٰ علیہ السلام ساتویں آسمان پر۔ یہ انہیں اللہ تعالیٰ نے شرف ہم کلامی کی وجہ سے فضیلت ملی تھی۔ موسیٰ علیہ السلام نے کہا: میرے رب! میرا خیال نہیں تھا کہ کسی کو مجھ سے بڑھایا جائے گا۔ پھر جبرائیل علیہ السلام انہیں لے کر اس سے بھی اوپر گئے جس کا علم اللہ کے سوا اور کسی کو نہیں یہاں تک کہ آپ کو سدرۃ المنتہیٰ پر لے کر آئے اور رب العزت اللہ تبارک وتعالیٰ سے قریب ہوئے اور اتنے قریب جیسے کمان کے دونوں کنارے یا اس سے بھی قریب۔ پھر اللہ نے اور دوسری باتوں کے ساتھ آپ کی امت پر دن اور رات میں پچاس نمازوں کی وحی کی۔ پھر آپ اترے اور جب موسیٰ علیہ السلام کے پاس پہنچے تو انہوں نے آپ کو روک لیا اور پوچھا: اے محمد! آپ کے رب نے آپ سے کیا عہد لیا ہے؟ فرمایا کہ میرے رب نے مجھ سے دن اور رات میں پچاس نمازوں کا عہد لیا ہے۔ موسیٰ علیہ السلام نے فرمایا کہ آپ کی امت میں اس کی طاقت نہیں۔ واپس جائیے اور اپنی اور اپنی امت کی طرف سے کمی کی درخواست کیجئے۔ چنانچہ نبی کریم ﷺ جبرائیل علیہ السلام کی طرف متوجہ ہوئے اور انہوں نے بھی اشارہ کیا کہ ہاں اگر چاہیں تو بہتر ہے۔ چنانچہ آپ پھر انہیں لے کر اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہوئے اور اپنے مقام پر کھڑے ہو کر عرض کیا: اے رب! ہم سے کمی کر دے کیونکہ میری امت اس کی طاقت نہیں رکھتی۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ نے دس نمازوں کی کمی کر دی۔ پھر آپ موسیٰ علیہ السلام کے پاس آئے تو انہوں نے آپ کو روکا۔ موسیٰ علیہ السلام آپ کو اسی طرح برابر اللہ رب العزت کے پاس واپس کرتے رہے۔ یہاں تک کہ پانچ نمازیں ہو گئیں۔ پانچ نمازوں پر بھی انہوں نے نبی کریم ﷺ کو روکا اور کہا: اے محمد! میں نے اپنی قوم بنی اسرائیل کا تجربہ اس سے کم پر کیا ہے وہ ناتواں ثابت ہوئے اور انہوں نے چھوڑ دیا۔ آپ کی امت تو جسم، دل، بدن، نظر اور کان ہر اعتبار سے کمزور ہے، آپ واپس جائیے اور اللہ رب العزت اس میں بھی کمی کر دے گا۔ ہر مرتبہ نبی کریم ﷺ جبرائیل علیہ السلام کی طرف متوجہ ہوتے تھے تاکہ ان سے مشورہ لیں اور جبرائیل علیہ السلام اسے ناپسند نہیں کرتے تھے۔ جب وہ آپ کو پانچویں مرتبہ بھی لے گئے تو عرض کیا: اے میرے رب! میری امت جسم، دل، نگاہ اور بند ہر حیثیت سے کمزور ہے، پس ہم سے اور کمی کر دے۔ اللہ تعالیٰ نے اس پر فرمایا کہ وہ قول میرے یہاں بدلا نہیں جاتا جیسا کہ میں نے تم پر ام الکتاب میں فرض کیا ہے۔ اور فرمایا کہ ہر نیکی کا ثواب دس گناہ ہے پس یہ ام الکتاب میں پچاس نمازیں ہیں لیکن تم پر فرض پانچ ہی ہیں۔ چنانچہ آپ موسیٰ علیہ السلام کے پاس واپس آئے اور انہوں نے پوچھا: کیا ہوا؟ آپ نے کہا کہ ہم سے یہ تخفیف کی کہ ہر نیکی کے بدلے دس کا ثواب ملے گا۔ موسیٰ علیہ السلام نے کہا کہ میں نے بنی اسرائیل کو اس سے کم پر آزمایا ہے اور انہوں نے چھوڑ دیا۔ پس آپ واپس جائیے اور مزید کمی کرائیے۔ نبی کریم ﷺ نے اس پر کہا: اے موسیٰ، واللہ! مجھے اپنے رب سے اب شرم آتی ہے کیونکہ باربار آ جا چکا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پھر اللہ کا نام لے کر اتر جاؤ۔ پھر جب آپ بیدار ہوئے تو مسجد الحرام میں تھے۔ اس کے بعد نبی کریم ﷺ مسجد الحرام ہی میں تھے کہ جاگ اٹھے، جاگ اٹھنے سے یہ مراد ہے کہ وہ حالت معراج کی جاتی رہی اور آپ اپنی حالت میں آ گئے۔
Hum se 'Abd al-'Aziz bin 'Abd Allah Awaisi ne bayan kiya, unhon ne kaha mujh se Sulaiman bin Bilal ne bayan kiya, un se Shariq bin 'Abd Allah bin Abi ne bayan kiya, unhon ne bayan kiya ke main ne Anas bin Malik (رضي الله تعالى عنه) se suna, unhon ne woh waqia bayan kiya jis raat Rasul Allah (صلى الله عليه وآله وسلم) ko Masjid al-Ka'ba se Ma'raj ke liye le jaaya gaya ke wahy aane se pehle aap ke pass farishte aaye. Nabi Karim (صلى الله عليه وآله وسلم) Masjid al-Haram mein soye hue the. Un mein se ek ne poocha ke woh kon hain? Dusre ne jawab diya ke woh in mein sab se behtar hain. Teesre ne kaha ke in mein jo sab se behtar hain unhen le lo. Is raat ko bas itna hi waqia pesh aaya aur Nabi Karim (صلى الله عليه وآله وسلم) ne is ke baad unhen nahi dekha. Yaha tak ke woh dusri raat aaye jab ke aap ka dil dekh raha tha aur aap ki aankhen so rahi thi. Lekin dil nahi so raha tha. Anbiya ka yehi haal hota hai. Un ki aankhen soti hain lekin un ke dil nahi sote. Chananch unhon ne aap se baat nahi ki. Balki aap ko uthakar Zamzam ke kunwein ke pass laaye. Yaha Jibrail 'alaihis salam ne aap ka kaam sambhala aur aap ke gale se dil ke neeche tak seena chaak kiya aur seene aur pet ko pak kar ke Zamzam ke pani se isse apne hath se dhoya yaha tak ke aap ka pet saaf ho gaya. Phir aap ke pass sone ka tasht laaya gaya jis mein sone ka ek bartan emaan o hikmat se bhara hua tha. Isse aap ke seene aur halq ki ragon ko siya aur isse barabar kar diya. Phir aap ko le kar aasman dunia per chadhhe aur is ke darwaazon mein se ek darwaze per dastak di. Aasman walon ne un se poocha aap kon hain? Unhon ne kaha ke Jibrail. Unhon ne poocha aur aap ke sath kon hai? Jawab diya ke mere sath Muhammad (صلى الله عليه وآله وسلم). Poocha: Kya unhen bulaya gaya hai? Jawab diya ke haan. Aasman walon ne kaha khoob ache aaye aur apne hi logon mein aaye ho. Aasman wale is se khush hue. In mein se kisi ko ma'lum nahi hota ke Allah Ta'ala zameen mein kya karna chahta hai jab tak ke woh inhen na bata de. Nabi Karim (صلى الله عليه وآله وسلم) ne aasman dunia per Adam 'alaihis salam ko paya. Jibrail 'alaihis salam ne aap se kaha ke yeh aap ke bargistaar dada Adam hain aap inhen salam kijie. Adam 'alaihis salam ne salam ka jawab diya. Kaha ke khoob ache aaye aur apne hi logon mein aaye ho. Mubarak ho apne bete ko, aap kya hi ache bete hain. Aap ne aasman dunia mein do naharein dekheen jo beh rahi thi. Poocha: Aaye Jibrail! Yeh naharein kaisi hain? Jibrail 'alaihis salam ne jawab diya ke yeh Neel aur Furat ka mab'a hai. Phir aap aasman per aur chale to dekha ke ek dusri nahir hai jis ke uper moti aur zabard ka maqal hai. Is per apna hath mara to woh musk hai. Poocha: Jibrail! Yeh kya hai? Jawab diya ke yeh Kausar hai jisse Allah ne aap ke liye makhfooz rakha hai. Phir aap dusre aasman per chadhhe. Farishtoon ne yaha bhi woh hi sawal kiya jo pehle aasman per kiya tha. Kon hain? Kaha: Jibrail. Poocha aap ke sath kon hain? Kaha Muhammad (صلى الله عليه وآله وسلم). Poocha: Kya unhen bulaya gaya hai? Unhon ne kaha ke haan. Farishte bole unhen marhaba aur bisharat ho. Phir aap ko le kar teesre aasman per chadhhe aur yaha bhi woh hi sawal kiya jo pehle aur dusre aasman per kiya tha. Phir chothe aasman per le kar chadhhe aur yaha bhi woh hi sawal kiya. Phir panchwein aasman per aap ko le kar chadhhe aur yaha bhi woh hi sawal kiya. Phir chhathe aasman per aap ko le kar chadhhe aur yaha bhi woh hi sawal kiya. Phir aap ko le kar saatwin aasman per chadhhe aur yaha bhi woh hi sawal kiya. Har aasman per anbiya hain jin ke naam aap ne liye. Mujhe yeh yaad hai ke Idris 'alaihis salam dusre aasman per, Haroon 'alaihis salam chothe aasman per, aur dusre nabi panchwein aasman per. Jin ke naam mujhe yaad nahi aur Ibrahim 'alaihis salam chhathe aasman per aur Musa 'alaihis salam saatwin aasman per. Yeh inhen Allah Ta'ala ne sharaf e hum kalam ki wajah se fazilat mili thi. Musa 'alaihis salam ne kaha: Mere Rabb! Mera khyal nahi tha ke kisi ko mujh se badhaya jayega. Phir Jibrail 'alaihis salam unhen le kar is se bhi uper gaye jis ka ilm Allah ke siwa aur kisi ko nahi. Yaha tak ke aap ko Sidrat al-Muntaha per le kar aaye aur Rabb al-'izzat Allah Tabaarak wa Ta'ala se qareeb hue aur itne qareeb jese kaman ke dono kinare ya is se bhi qareeb. Phir Allah ne aur dusri baaton ke sath aap ki ummat per din aur raat mein panchas namazon ki wahy ki. Phir aap utre aur jab Musa 'alaihis salam ke pass pahunche to unhon ne aap ko rok liya aur poocha: Aaye Muhammad! Aap ke Rabb ne aap se kya ahd liya hai? Farmaya ke mere Rabb ne mujh se din aur raat mein panchas namazon ka ahd liya hai. Musa 'alaihis salam ne farmaya ke aap ki ummat mein is ki taqat nahi. Wapis jayiye aur apni aur apni ummat ki taraf se kami ki darkhast kijie. Chananch Nabi Karim (صلى الله عليه وآله وسلم) Jibrail 'alaihis salam ki taraf mutwajjeh hue aur unhon ne bhi ishara kiya ke haan agar chahein to behtar hai. Chananch aap phir unhen le kar Allah Ta'ala ki bargah mein hazir hue aur apne maqam per khare ho kar arz kiya: Aaye Rabb! Hum se kami kar de kyun ke meri ummat is ki taqat nahi rakhti. Chananch Allah Ta'ala ne das namazon ki kami kar di. Phir aap Musa 'alaihis salam ke pass aaye to unhon ne aap ko roka. Musa 'alaihis salam aap ko isi tarah barabar Allah Rabb al-'izzat ke pass wapis karte rahe. Yaha tak ke panch namazain ho gain. Panch namazon per bhi unhon ne Nabi Karim (صلى الله عليه وآله وسلم) ko roka aur kaha: Aaye Muhammad! Maine apni qoum Bani Israel ka tajurba is se kam per kiya hai woh natawan sabit hue aur unhon ne chhod diya. Aap ki ummat to jism, dil, badan, nazar aur kaan har e'tebar se kamzor hai, aap wapis jayiye aur Allah Rabb al-'izzat is mein bhi kami kar dega. Har martaba Nabi Karim (صلى الله عليه وآله وسلم) Jibrail 'alaihis salam ki taraf mutwajjeh hote the taka un se mashawarah lein aur Jibrail 'alaihis salam isse na pasand nahi karte the. Jab woh aap ko panchwin martaba bhi le gaye to arz kiya: Aaye mere Rabb! Meri ummat jism, dil, nigah aur band har haiyat se kamzor hai, pas hum se aur kami kar de. Allah Ta'ala ne is per farmaya ke woh qoul mere yaha badla nahi jata jaisa ke maine tum per Umm al-kitab mein farz kiya hai. Aur farmaya ke har neki ka sawab das gunaah hai pas yeh Umm al-kitab mein panchas namazain hain lekin tum per farz panch hi hain. Chananch aap Musa 'alaihis salam ke pass wapis aaye aur unhon ne poocha: Kya hua? Aap ne kaha ke hum se yeh takhfif ki ke har neki ke badle das ka sawab milega. Musa 'alaihis salam ne kaha ke maine Bani Israel ko is se kam per azmaya hai aur unhon ne chhod diya. Pas aap wapis jayiye aur mazid kami karaie. Nabi Karim (صلى الله عليه وآله وسلم) ne is per kaha: Aaye Musa, wallahi! Mujhe apne Rabb se ab sharm aati hai kyun ke bar bar aaja chuka hoon. Unhon ne kaha ke phir Allah ka naam le kar utar jao. Phir jab aap bedaar hue to Masjid al-Haram mein the. Is ke baad Nabi Karim (صلى الله عليه وآله وسلم) Masjid al-Haram hi mein the ke jag uthhe, jag uthne se yeh murad hai ke woh halat e Ma'raj ki jati rahi aur aap apni halat mein aagaye.