26.
Statement of Tribulations
٢٦-
بيان الفتن


Description of the descent of Jesus (AS)

بيان نزول عيسى عليه السلام

Mishkat al-Masabih 5505

Abu Huraira narrated that the Messenger of Allah, peace and blessings be upon him, said, “By the One in whose hand is my soul, soon the son of Mary (Jesus) will descend among you as a just ruler. He will break the cross, kill the pigs, abolish the jizya, and there will be so much wealth that no one will accept it as charity. A single prostration will be better than the whole world and everything in it.” Then Abu Huraira said, “If you wish, you may recite the verse: ‘There is none from the People of the Scripture but that he will believe in him (Jesus) before his death.’” - Agreed upon.


Grade: Sahih

ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے ! البتہ قریب ہے کہ ابن مریم (عیسیٰ ؑ) تمہارے درمیان ایک عادل حاکم کے طور پر نازل ہوں گے ، وہ صلیب توڑ دیں گے ، خنزیر کو مار ڈالیں گے ، جزیہ موقوف کر دیں گے اور مال کی اتنی ریل پیل ہو گی کہ اسے لینے والا کوئی نہیں ملے گا ، حتی کہ ایک سجدہ دنیا و مافیہا سے بہتر ہو گا ۔‘‘ پھر ابوہریرہ ؓ فرماتے : اگر تم چاہو تو یہ آیت پڑھو :’’ اہل کتاب کا ہر فرد ان (عیسیٰ ؑ) کی موت سے پہلے ان پر ضرور ایمان لے آئے گا ۔‘‘ متفق علیہ ۔

Abu Huraira بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ نے فرمایا :’’ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے ! البتہ قریب ہے کہ ابن مریم تمہارے درمیان ایک عادل حاکم کے طور پر نازل ہوں گے ، وہ صلیب توڑ دیں گے ، خنزیر کو مار ڈالیں گے ، جزیہ موقوف کر دیں گے اور مال کی اتنی ریل پیل ہو گی کہ اسے لینے والا کوئی نہیں ملے گا ، حتی کہ ایک سجدہ دنیا و مافیہا سے بہتر ہو گا ۔‘‘ پھر ابوہریرہ فرماتے : اگر تم چاہو تو یہ آیت پڑھو :’’ اہل کتاب کا ہر فرد ان کی موت سے پہلے ان پر ضرور ایمان لے آئے گا ۔‘‘ متفق علیہ ۔.

عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ ليوشكَنَّ\أَن ينزلَ فِيكُم ابنُ مَرْيَم حكَمَاً عَدْلًا فَيَكْسِرُ الصَّلِيبَ وَيَقْتُلُ الْخِنْزِيرَ وَيَضَعُ الْجِزْيَةَ وَيَفِيضُ الْمَالُ حَتَّى لَا يَقْبَلَهُ أَحَدٌ حَتَّى تكون السَّجْدَة الْوَاحِدَة خيرامن الدُّنْيَا وَمَا فِيهَا» . ثُمَّ يَقُولُ أَبُو هُرَيْرَةَ: فاقرؤا إِن شئْتم\[وإِنْ من أهل الْكتاب إِلاّ ليُؤْمِنن بِهِ قبل مَوته] الْآيَة. مُتَّفق عَلَيْهِ\

Mishkat al-Masabih 5506

Abu Huraira narrated that the Messenger of Allah ﷺ said: "By Allah! Ibn Maryam (Jesus) will descend as a just ruler. He will break the cross, kill the swine, abolish the Jizya, and there will be an abundance of wealth with none to accept it. So much so that a young she-camel will be left unattended (as no one would be interested in buying or selling)." (Muslim) And in the narration of the two Sahihs (Bukhari and Muslim), it is stated that he ﷺ said: "What will be your state when Ibn Maryam descends amongst you, and your Imam will be from amongst yourselves?"


Grade: Sahih

ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ اللہ کی قسم ! ابن مریم (عیسیٰ ؑ) حکمِ عادل کی حیثیت سے نازل ہوں گے ، وہ صلیب توڑ دیں گے ، خنزیر کو قتل کر ڈالیں گے ، جزیہ موقوف کر دیں گے ، جوان اونٹنیاں چھوڑ دی جائیں گی ان سے کوئی کام نہیں لیا جائے گا ، عداوت و رنجش اور باہمی بغض و حسد جاتا رہے گا ، وہ مال کی طرف بلائیں گے لیکن اسے کوئی لینے والا نہیں ہو گا ۔‘‘ رواہ مسلم ۔\nاور صحیحین کی روایت میں ہے ، فرمایا :’’ تمہاری اس وقت کیا حالت ہو گی جب ابن مریم ؑ تمہارے درمیان نزول فرمائیں گے ، اور تمہارا امام تم ہی میں سے ہو گا ۔‘‘\n

Abu Hurairah bayan karte hain, Rasool Allah ne farmaya: ''Allah ki qasam! Ibn Maryam (Isa) hukm e adil ki haisiyat se nazil honge, woh saleeb tor denge, khazira ko qatal kar dalenge, jizya mauqoof kar denge, jawan oontniyan chhor di jayengi in se koi kaam nahin liya jayega, adawat o ranjish aur bahami bughz o hasad jata rahega, woh maal ki taraf bulayenge lekin ise koi lene wala nahin hoga.'' Riwayat Muslim. Aur Sahihain ki riwayat mein hai, farmaya: ''Tumhari is waqt kya halat hogi jab Ibn Maryam tumhare darmiyan nuzul farmaenge, aur tumhara imam tum hi mein se hoga.''

وَعنهُ قا ل: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «وَاللَّهِ لَيَنْزِلَنَّ ابْنُ مَرْيَمَ حَكَمًا عَادِلًا فَلَيَكْسِرَنَّ الصَّلِيبَ وَلَيَقْتُلَنَّ الْخِنْزِيرَ وَلَيَضَعَنَّ الْجِزْيَةَ وَلَيَتْرُكَنَّ الْقِلَاصَ فَلَا يسْعَى عَلَيْهَا ولتذهبن الشحناء وَالتَّحَاسُدُ وَلَيَدْعُوَنَّ إِلَى الْمَالِ فَلَا يَقْبَلُهُ أَحَدٌ» . رَوَاهُ مُسْلِمٌ. وَفِي رِوَايَةٍ لَهُمَا قَالَ: «كَيْفَ أَنْتُمْ إِذَا نَزَلَ ابْنُ مَرْيَمَ فِيكُمْ وَإِمَامُكُمْ مِنْكُم»

Mishkat al-Masabih 5507

Jabir (may Allah be pleased with him) reported: The Messenger of Allah (peace and blessings be upon him) said, "A group of my Ummah will remain triumphant over truth, always victorious (near) until the Day of Judgment." He (the Prophet) said, "When the son of Mary (Jesus, peace be upon him) descends, their leader will say, 'Come lead us in prayer.' Jesus will say, 'No, among you some are in authority over others, as an honor which Allah has bestowed upon this Ummah." - Sahih Muslim.


Grade: Sahih

جابر ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ میری امت کا ایک گروہ ہمیشہ حق پر قتال کرتا رہے گا وہ (قرب) قیام قیامت تک غالب آتے رہیں گے ۔‘‘ فرمایا :’’ ابن مریم ؑ نازل ہوں گے تو ان کا امیر کہے گا : تشریف لائیں اور ہمیں نماز پڑھائیں ، وہ فرمائیں گے ، نہیں ، اللہ نے اس امت کو جو عزت بخشی ہے اس وجہ سے تم خود ہی ایک دوسرے کے امام ہو ۔‘‘ رواہ مسلم ۔

Jabar بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ نے فرمایا :’’ میری امت کا ایک گروہ ہمیشہ حق پر قتال کرتا رہے گا وہ (قرب) قیام قیامت تک غالب آتے رہیں گے ۔‘‘ فرمایا :’’ ابن مریم نازل ہوں گے تو ان کا امیر کہے گا : تشریف لائیں اور ہمیں نماز پڑھائیں ، وہ فرمائیں گے ، نہیں ، اللہ نے اس امت کو جو عزت بخشی ہے اس وجہ سے تم خود ہی ایک دوسرے کے امام ہو ۔‘‘ رواہ مسلم ۔.

وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا تَزَالُ طَائِفَةٌ مِنْ أُمَّتِي يُقَاتِلُونَ عَلَى الْحَقِّ ظَاهِرِينَ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَة» . قا ل: فَينزل عِيسَى بن مَرْيَمَ فَيَقُولُ أَمِيرُهُمْ: تَعَالَ صَلِّ لَنَا فَيَقُولُ: لَا إِنَّ بَعْضَكُمْ عَلَى بَعْضٍ أُمَرَاءُ تَكْرِمَةَ الله هَذِه الْأمة . رَوَاهُ مُسْلِمٌ\وَهَذَا الْبَابُ خَالٍ عَنِ الْفَصْلِ الثَّانِي\

Mishkat al-Masabih 5508

Abdullah bin Amr narrated that the Messenger of Allah (ﷺ) said: "Isa (Jesus), son of Maryam (Mary), will descend to the earth, marry, and have children. He will live for forty-five years and then pass away. He will be buried next to me, near my grave. I and Isa (Jesus), son of Maryam (Mary), will rise from one grave between Abu Bakr and Umar." Ibn Jawzi mentioned it in the book Al-Wafa. (The chain of narration is weak, narrated by Ibn Jawzi in his book Al-Wafa).


Grade: Da'if

عبداللہ بن عمرو ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ عیسیٰ بن مریم ؑ زمین پر نازل ہوں گے ، شادی کریں گے اور ان کی اولاد ہو گی ، وہ پینتالیس سال رہیں گے پھر فوت ہو جائیں گے ۔ انہیں میری قبر کے ساتھ ہی میرے قریب دفن کر دیا جائے گا ۔ میں اور عیسیٰ بن مریم ، ابوبکر و عمر کے درمیان سے ایک ہی قبر سے کھڑے ہوں گے ۔‘‘ ابن جوزی نے اسے کتاب الوفا میں ذکر کیا ہے ۔ اسنادہ ضعیف ، رواہ ابن جوزی فی کتاب الوفاء ۔

Abdullah bin Amro bayan karte hain, Rasool Allah ne farmaya: ''Isa bin Maryam zameen par nazil honge, shaadi karenge aur unki aulad hogi, woh paintalis saal rahenge phir foot ho jayenge. Unhen meri qabar ke sath hi mere qareeb dafan kar diya jayega. Main aur Isa bin Maryam, Abubakar o Umar ke darmiyan se ek hi qabar se kharde honge.'' Ibn Jauzi ne ise kitab al Wafa mein zikar kiya hai. Asnada zaeef, riwayat Ibn Jauzi fi kitab al Wafa.

عَن عبد الله بن عَمْرو قا ل: قا ل رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «يَنْزِلُ عِيسَى بن مَرْيَمَ إِلَى الْأَرْضِ فَيَتَزَوَّجُ وَيُولَدُ لَهُ وَيَمْكُثُ خَمْسًا وَأَرْبَعِينَ سَنَةً ثُمَّ يَمُوتُ فَيُدْفَنُ مَعِي فِي قَبْرِي فأقوم أَنا وَعِيسَى بن مَرْيَمَ فِي قَبْرٍ وَاحِدٍ بَيْنَ أَبَى بَكْرٍ وَعُمَرَ» . رَوَاهُ ابْنُ الْجَوْزِيِّ فِي كِتَابِ الْوَفَاءِ