27.
Statement of the Conditions of Resurrection and Returning
٢٧-
بيان أحوال القيامة والبعث


Description of the beginning of creation and mention of the prophets (AS)

بيان فضائل سيد المرسلين ﷺ

Mishkat al-Masabih 5737

Abu Dharr (may Allah be pleased with him) reported: I asked, "O Messenger of Allah! Who was the first of the Prophets?" He (peace and blessings of Allah be upon him) said, "Adam." I asked, "O Messenger of Allah! Was he a Prophet?" He (peace and blessings of Allah be upon him) said, "Yes, a Prophet to whom the Scriptures were revealed." I asked, "O Messenger of Allah! How many Prophets were there?" He (peace and blessings of Allah be upon him) said, "A little more than three hundred and ten, a large group." And in the narration of Abu Umamah (may Allah be pleased with him), Abu Dharr (may Allah be pleased with him) reported: I asked, "O Messenger of Allah! What is the total number of Prophets?" He (peace and blessings of Allah be upon him) said, "One hundred and twenty-four thousand, out of whom the number of Messengers is three hundred and fifteen, a large group." (This narration has a weak chain of narrators). [Musnad Ahmad]


Grade: Da'if

ابوذر ؓ بیان کرتے ہیں ، میں نے عرض کیا ، اللہ کے رسول ! سب سے پہلے نبی کون تھے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا :’’ آدم ؑ ۔‘‘ میں نے عرض کیا ، اللہ کے رسول ! کیا وہ نبی تھے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا :’’ ہاں ، ایسے نبی تھے جن پر صحیفہ نازل کیا گیا تھا ۔‘‘ میں نے عرض کیا ، اللہ کے رسول ! رسول کتنے تھے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا :’’ تین سو اور دس سے کچھ اوپر کا جم غفیر تھا ۔‘‘ اور ابوامامہ ؓ کی روایت میں ہے ، ابوذر ؓ بیان کرتے ہیں ، میں نے عرض کیا ، اللہ کے رسول ! انبیا ؑ کی کل تعداد کتنی ہے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا :’’ ایک لاکھ چوبیس ہزار ، ان میں سے رسولوں کی تعداد تین سو پندرہ ایک جم غفیر ہے ۔‘‘ اسنادہ ضعیف ، رواہ احمد ۔

Abuzar بیان کرتے ہیں، میں نے عرض کیا، اللہ کے رسول! سب سے پہلے نبی کون تھے؟ آپ نے فرمایا: ''آدم''۔ میں نے عرض کیا، اللہ کے رسول! کیا وہ نبی تھے؟ آپ نے فرمایا: ''ہاں، ایسے نبی تھے جن پر صحیفہ نازل کیا گیا تھا۔'' میں نے عرض کیا، اللہ کے رسول! رسول کتنے تھے؟ آپ نے فرمایا: ''تین سو اور دس سے کچھ اوپر کا جم غفیر تھا۔'' اور ابو امامہ کی روایت میں ہے، ابوذر بیان کرتے ہیں، میں نے عرض کیا، اللہ کے رسول! انبیا کی کل تعداد کتنی ہے؟ آپ نے فرمایا: ''ایک لاکھ چوبیس ہزار، ان میں سے رسولوں کی تعداد تین سو پندرہ ایک جم غفیر ہے۔'' اسنادہ ضعیف، رواہ احمد۔

وَعَنْ\أَبِي ذَرٍّ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَيُّ الْأَنْبِيَاءِ كَانَ أَوَّلَ؟ قَالَ: «آدَمُ» . قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ وَنَبِيٌّ كَانَ؟ قَالَ: «نَعَمْ نَبِيٌّ مُكَلَّمٌ» . قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ كم المُرْسَلُونَ؟ قَالَ: «ثَلَاثمِائَة وبضع عشر جماً غفيراً»\وَفِي رِوَايَة عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ أَبُو ذَرٍّ: قَلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ كَمْ وَفَاءُ عِدَّةِ الْأَنْبِيَاءِ؟ قَالَ: «مِائَةُ أَلْفٍ وَأَرْبَعَةٌ وَعِشْرُونَ أَلْفًا الرُّسُلُ مِنْ ذَلِكَ ثَلَاثُمِائَةٍ وَخَمْسَةَ عَشَرَ جَمًّا غَفِيرًا»\