13.
The Book of Forgetfulness (In Prayer)
١٣-
كتاب السهو


26
Chapter: What a person should do if he prays five (rak'ahs)

٢٦
باب مَا يَفْعَلُ مَنْ صَلَّى خَمْسًا

Sunan an-Nasa'i 1256

. It was narrated that Ibrahim bin Suwaid narrated that, Alqamah prayed five (rak'a) and was told about that. He said, ‘did I really do that?’ I nodded, ‘yes’. He said, ‘what about you, O odd-eyed one?’ I said, ‘Yes’. So he prostrated twice, then he narrated to us from Abdullah ( رضي الله تعالى عنه) that the Prophet (صلى الله عليه وآله وسلم) prayed five (rak'a), and the people whispered to one another, then they informed the Prophet ( صلى الله عليه وآله وسلم), ‘has something been added to the prayer?’ He said, ‘No’. So, they told him, and he turned around and prostrated twice, then he said, ‘I am only human; I forget as you forget’.


Grade: Sahih

ابراہیم بن سوید کہتے ہیں کہ علقمہ نے پانچ  ( رکعت )  نماز پڑھی، تو ان سے  ( اس زیادتی کے بارے میں )  کہا گیا، تو انہوں نے کہا: میں نے  ( ایسا )  نہیں کیا ہے، تو میں نے اپنے سر کے اشارہ سے کہا: کیوں نہیں؟ آپ نے ضرور کیا ہے، انہوں نے کہا: اور تم اس کی گواہی دیتے ہو اے اعور! تو میں نے کہا: ہاں  ( دیتا ہوں )  تو انہوں نے دو سجدے کیے، پھر انہوں نے عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ نبی اکرم ﷺ نے پانچ  ( رکعتیں )  پڑھیں، تو لوگ ایک دوسرے سے کھسر پھسر کرنے لگے، ان لوگوں نے آپ ﷺ سے پوچھا: کیا نماز میں اضافہ کر دیا گیا ہے؟ آپ نے فرمایا:  نہیں ، لوگوں نے آپ کو بتایا  ( کہ آپ نے پانچ رکعتیں پڑھی ہیں ) ، تو آپ ﷺ نے اپنا پاؤں موڑا، اور دو سجدے کیے، پھر فرمایا:  میں انسان ہی ہوں، میں  ( بھی )  بھول سکتا ہوں جس طرح تم بھولتے ہو ۔

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ، قَالَ حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ آدَمَ، قَالَ حَدَّثَنَا مُفَضَّلُ بْنُ مُهَلْهَلٍ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سُوَيْدٍ، قَالَ صَلَّى عَلْقَمَةُ خَمْسًا فَقِيلَ لَهُ فَقَالَ مَا فَعَلْتُ ‏.‏ قُلْتُ بِرَأْسِي بَلَى ‏.‏ قَالَ وَأَنْتَ يَا أَعْوَرُ فَقُلْتُ نَعَمْ ‏.‏ فَسَجَدَ سَجْدَتَيْنِ ثُمَّ حَدَّثَنَا عَنْ عَبْدِ اللَّهِ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم أَنَّهُ صَلَّى خَمْسًا فَوَشْوَشَ الْقَوْمُ بَعْضُهُمْ إِلَى بَعْضٍ فَقَالُوا لَهُ أَزِيدَ فِي الصَّلاَةِ قَالَ ‏"‏ لاَ ‏"‏ ‏.‏ فَأَخْبَرُوهُ فَثَنَى رِجْلَهُ فَسَجَدَ سَجْدَتَيْنِ ثُمَّ قَالَ ‏"‏ إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ أَنْسَى كَمَا تَنْسَوْنَ ‏"‏ ‏.‏