میں جریر بن عبداللہ بجلی رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھا تو وہ میری خدمت کرتے تھے حالانکہ عمر میں وہ مجھ سے بڑے تھے، جریر رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ میں نے ہر وقت انصار کو ایک ایسا کام کرتے دیکھا (رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت) کہ جب ان میں سے کوئی مجھے ملتا ہے تو میں اس کی تعظیم و اکرام کرتا ہوں۔
حضرت انس بن مالک ؓسے روایت ہے، انھوں نے کہا کہ میں حضرت جریر بن عبداللہ الجلبی ؓ کے ساتھ تھا اور وہ میری بہت خدمت کرتے تھے، حالانکہ عمر کے اعتبار سے، وہ مجھ سے بڑتے تھے۔ حضرت جریر ؓ کا بیان ہے کہ میں نے ہر وقت انصار کو ایک کام کرتےدیکھا ہے، اس لیے ان (انصار) میں سے جب کوئی مجھے ملتا ہے تو میں اس کی عزت و احترام کرتا ہوں۔
Hazrat Anas bin Malik (Radi Allahu Anhu) se riwayat hai, unhon ne kaha ke mein Hazrat Jareer bin Abdullah Al-Bajali (Radi Allahu Anhu) ke sath tha aur wo meri bahut khidmat karte the, halanke umar ke aetibar se, wo mujh se bare the. Hazrat Jareer (Radi Allahu Anhu) ka bayan hai ke mein ne har waqt Ansar ko ek kaam karte dekha hai, is liye in (Ansar) mein se jab koi mujhe milta hai to mein is ki izzat-o-ihtiram karta hoon.
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَرْعَرَةَ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ يُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ ، عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، قَالَ : صَحِبْتُ جَرِيرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ فَكَانَ يَخْدُمُنِي وَهُوَ أَكْبَرُ مِنْ أَنَسٍ ، قَالَ جَرِيرٌ : إِنِّي رَأَيْتُ الْأَنْصَارَ يَصْنَعُونَ شَيْئًا لَا ، أَجِدُ أَحَدًا مِنْهُمْ إِلَّا أَكْرَمْتُهُ .