24.
Statement of Etiquette
٢٤-
بيان الآداب


Description of promises

بيان الوعد

Mishkat al-Masabih 4879

Abu Juhaifa reported: I saw the Messenger of Allah, fair-complexioned, with some of his hair white, and Hasan b. 'Ali resembled him. He commanded for us thirteen camels. When we went to take them, news of his death reached us, and we did not get anything. When Abu Bakr assumed the responsibility of Caliphate, he said: If the Messenger of Allah ( ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وسلم ‌ ) made any covenant with anyone, he should come to me. So I went to him and informed him, and he commanded to give us the camels. Sahih, Sunan al-Tirmidhi.


Grade: Sahih

ابو جحیفہ ؓ بیان کرتے ہیں ، میں نے رسول اللہ کو (سرخی مائل) سفید رنگت میں دیکھا اور آپ کے کچھ بال سفید ہو چکے تھے ، اور حسن بن علی ؓ آپ ﷺ سے مشابہت رکھتے تھے ، آپ نے ہمارے لیے تیرہ اونٹنیوں کا حکم فرمایا ، جب ہم انہیں لینے گئے تو آپ کی وفات کی خبر ہمیں پہنچی چنانچہ ہمیں کچھ نہ مل سکا ۔ البتہ جب ابوبکر نے خلافت کی ذمہ داری سنبھالی تو انہوں نے فرمایا : اگر رسول اللہ ﷺ کی طرف سے کسی کے پاس کوئی عہد ہو تو وہ تشریف لائے ، میں ان کے پاس گیا اور انہیں بتایا تو انہوں نے ہمیں اونٹ عطا کرنے کا حکم دیا ۔ صحیح ، رواہ الترمذی ۔

Abu Juhaifa بیان کرتے ہین، مین نے رسول اللہ کو (surkhi mail) سفید رنگت مین دیکھا اور آپ کے کچھ بال سفید ہو چکے تھے، اور حسن بن علی آپ سے مشابہت رکھتے تھے، آپ نے ہمارے لئے تیرہ اونٹنیوں کا حکم فرمایا، جب ہم انہیں لینے گئے تو آپ کی وفات کی خبر ہمین پہنچی چنانچہ ہمین کچھ نہ مل سکا۔ البتہ جب ابوبکر نے خلافت کی ذمہ داری سنبھالی تو انہوں نے فرمایا: اگر رسول اللہ کی طرف سے کسی کے پاس کوئی عہد ہو تو وہ تشریف لائے، مین ان کے پاس گیا اور انہیں بتایا تو انہوں نے ہمین اونٹ عطا کرنے کا حکم دیا۔ صحیح، رواہ الترمذی۔

عَنْ أَبِي جُحَيْفَةَ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَبْيَضَ قَدْ شَابَ وَكَانَ الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ يُشْبِهُهُ وَأَمَرَ لَنَا بِثَلَاثَةَ عَشَرَ قَلُوصًا فَذَهَبْنَا نَقْبِضُهَا فَأَتَانَا مَوْتُهُ فَلَمْ يُعْطُونَا شَيْئًا. فَلَمَّا قَامَ أَبُو بَكْرٍ قَالَ: مَنْ كَانَتْ لَهُ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عِدَةٌ فَلْيَجِئْ فَقُمْتُ إِلَيْهِ فَأَخْبَرْتُهُ فَأَمَرَ لَنَا بِهَا. رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ