27.
Statement of the Conditions of Resurrection and Returning
٢٧-
بيان أحوال القيامة والبعث


Description of accountability, retaliation, and the scales (Meezan)

بيان الحساب والقصاص والميزان

Mishkat al-Masabih 5564

Abu Saeed Khudri (may Allah be pleased with him) narrates: The Messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him) was asked about the Day whose length will be fifty thousand years, how long that Day would be (would people be able to bear such a long standing)? He (peace and blessings of Allah be upon him) said, "By the One in Whose hand is my soul! That (Day) will be made so easy for the believer that it will be lighter for him than an obligatory prayer that he offered in the world." Both hadiths have been narrated by Imam Bayhaqi in "Kitab al-Ba'th wa al-Nushur." Hasan, narrated by Bayhaqi in al-Ba'th wa al-Nushur.


Grade: Sahih

ابوسعید خدری ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ سے اس دن کے متعلق دریافت کیا گیا جس کی مقدار پچاس ہزار سال ہو گی کہ اس دن کی طوالت کس قدر ہو گی (کیا لوگ اتنا لمبا قیام کر سکیں گے) ؟ آپ ﷺ نے فرمایا :’’ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے ! اس (دن) کو مومن پر اس قدر آسان کر دیا جائے گا کہ وہ اس پر فرض نماز سے بھی ہلکا ہو جائے گا جو اس نے دنیا میں پڑھی تھی ۔‘‘ دونوں احادیث کو امام بیہقی نے ’’ کتاب البعث و النشور ‘‘ میں نقل کیا ہے ۔ حسن ، رواہ البیھقی فی البعث و النشور ۔

Abu Saeed Khudri بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ سے اس دن کے متعلق دریافت کیا گیا جس کی مقدار پچاس ہزار سال ہو گی کہ اس دن کی طوالت کس قدر ہو گی (کیا لوگ اتنا لمبا قیام کر سکیں گے) ؟ آپ نے فرمایا :’’ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے ! اس (دن) کو مومن پر اس قدر آسان کر دیا جائے گا کہ وہ اس پر فرض نماز سے بھی ہلکا ہو جائے گا جو اس نے دنیا میں پڑھی تھی ۔‘‘ دونوں احادیث کو امام بیہقی نے ’’ کتاب البعث و النشور ‘‘ میں نقل کیا ہے ۔ حسن ، رواہ البیھقی فی البعث و النشور ۔.

وَعَنْهُ\قَالَ: سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ (يَوْمٍ كَانَ مِقْدَارُهُ خَمْسِينَ ألف سنةٍ)\مَا طُولُ هَذَا الْيَوْمِ؟ فَقَالَ: «وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ إِنَّهُ لَيُخَفَّفُ عَلَى الْمُؤْمِنِ حَتَّى يَكُونَ أَهْوَنَ عَلَيْهِ مِنَ الصَّلَاةِ الْمَكْتُوبَةِ يُصَلِّيهَا فِي الدُّنْيَا» . رَوَاهُمَا الْبَيْهَقِيُّ فِي كِتَابِ «الْبَعْثِ وَالنُّشُورِ»\