47.
Chapters on Tafsir
٤٧-
كتاب تفسير القرآن عن رسول الله صلى الله عليه وسلم
2
Chapter: Regarding Surah Fatihatil-Kitab
٢
باب وَمِنْ سُورَةِ فَاتِحَةِ الْكِتَابِ
Jami` at-Tirmidhi 2954
Adi bin Hatim (رضي الله تعالى عنه) narrated that the Prophet (صلى الله عليه وآله وسلم) said, ‘the Jews are those who are under the wrath of Allah and the Christians have strayed.’ He then mentioned the Hadith in its entirety. Imam Tirmidhi says: 1- This hadith is good and strange, 2- We know it only through the narration of Samak bin Harb, 3- Shu'bah narrated from Samak bin Harb, Samak from 'Ubadah bin Habish, and 'Ubadah bin Habish narrated the entire hadith from Adi bin Hatim, may Allah be pleased with him, through the Prophet, peace be upon him.
Grade: Sahih
عدی بن حاتم رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میں رسول اللہ ﷺ کے پاس آیا۔ آپ اس وقت مسجد میں تشریف فرما تھے، لوگوں نے کہا: یہ عدی بن حاتم ہیں، میں آپ کے پاس بغیر کسی امان اور بغیر کسی تحریر کے آیا تھا، جب مجھے آپ کے پاس لایا گیا تو آپ نے میرا ہاتھ تھام لیا۔ آپ اس سے پہلے فرما چکے تھے کہ ”مجھے امید ہے کہ اللہ ان کا ہاتھ میرے ہاتھ میں دے گا“ ۱؎۔ عدی کہتے ہیں: آپ مجھے لے کر کھڑے ہوئے، اسی اثناء میں ایک عورت ایک بچے کے ساتھ آپ سے ملنے آ گئی، ان دونوں نے عرض کیا: ہمیں آپ سے ایک ضرورت ہے۔ آپ ان دونوں کے ساتھ کھڑے ہو گئے اور ان کی ضرورت پوری فرما دی۔ پھر آپ نے میرا ہاتھ تھام لیا اور مجھے لیے اپنے گھر آ گئے۔ ایک بچی نے آپ کے لیے ایک گدا بچھا دیا، جس پر آپ بیٹھ گئے اور میں بھی آپ کے سامنے بیٹھ گیا، آپ نے اللہ کی حمد و ثنا کی، پھر فرمایا: ” ( بتاؤ ) تمہیں «لا إلہ إلا اللہ» کہنے سے کیا چیز روک رہی ہے؟ کیا تم اللہ کے سوا کسی اور کو معبود سمجھتے ہو؟“ میں نے کہا: نہیں، آپ نے کچھ دیر باتیں کیں، پھر فرمایا: ”اللہ اکبر کہنے سے بھاگ رہے ہو؟“ کیا تم سمجھتے ہو کہ اللہ سے بھی بڑی کوئی چیز ہے؟ میں نے کہا: نہیں، آپ نے فرمایا: ”یہود پر اللہ کا غضب نازل ہو چکا ہے اور نصاریٰ گمراہ ہیں“، اس پر وہ کہتے ہیں کہ میں نے کہا: میں تو مسلمان ہونے کا ارادہ کر کے آیا ہوں۔ وہ کہتے ہیں: میں نے دیکھا کہ آپ ﷺ کا چہرہ خوشی سے دمک اٹھا، پھر آپ نے میرے لیے حکم فرمایا: تو میں ایک انصاری صحابی کے یہاں ( بطور مہمان ) ٹھہرا دیا گیا، پھر میں دن کے دونوں کناروں پر یعنی صبح و شام آپ کے پاس حاضر ہونے لگا۔ ایک شام میں آپ کے پاس بیٹھا ہی ہوا تھا کہ لوگ چیتے کی سی دھاری دار گرم کپڑے پہنے ہوئے آپ کے پاس حاضر ہوئے ( ان کے آنے کے بعد ) آپ نے نماز پڑھی، پھر آپ نے کھڑے ہو کر تقریر فرمائی اور لوگوں کو ان پر خرچ کرنے کے لیے ابھارا۔ آپ نے فرمایا: ” ( صدقہ ) دو اگرچہ ایک صاع ہو، اگرچہ آدھا صاع ہو، اگرچہ ایک مٹھی ہو، اگرچہ ایک مٹھی سے بھی کم ہو جس کے ذریعہ سے تم میں کا کوئی بھی اپنے آپ کو جہنم کی گرمی یا جہنم سے بچا سکتا ہے۔ ( تم صدقہ دو ) چاہے ایک کھجور ہی کیوں نہ ہو؟ چاہے آدھی کھجور ہی کیوں نہ ہو؟ کیونکہ تم میں سے ہر کوئی اللہ کے پاس پہنچنے والا ہے، اللہ اس سے وہی بات کہنے والا ہے جو میں تم سے کہہ رہا ہوں، ( وہ پوچھے گا ) کیا ہم نے تمہارے لیے کان اور آنکھیں نہیں بنائیں؟ وہ کہے گا: ہاں، کیوں نہیں! اللہ پھر کہے گا: کیا میں نے تمہیں مال اور اولاد نہ دی؟، وہ کہے گا: کیوں نہیں تو نے ہمیں مال و اولاد سے نوازا۔ وہ پھر کہے گا وہ سب کچھ کہاں ہے جو تم نے اپنی ذات کی حفاظت کے لیے آگے بھیجا ہے؟ ( یہ سن کر ) وہ اپنے آگے، اپنے پیچھے، اپنے دائیں بائیں ( چاروں طرف ) دیکھے گا، لیکن ایسی کوئی چیز نہ پائے گا جس کے ذریعہ وہ اپنے آپ کو جہنم کی گرمی سے بچا سکے۔ اس لیے تم میں سے ہر ایک کو اپنے آپ کو جہنم کی گرمی سے بچانے کی کوشش و تدبیر کرنی چاہیئے ایک کھجور ہی صدقہ کر کے کیوں نہ کرے۔ اور اگر یہ بھی نہ میسر ہو تو اچھی و بھلی بات کہہ کر ہی اپنے کو جہنم کی گرمی سے بچائے۔ مجھے اس کا خوف نہیں ہے کہ تم فقر و فاقہ کا شکار ہو جاؤ گے، کیونکہ اللہ تعالیٰ تمہارا مددگار ہے، اور تمہیں دینے والا ہے ( اتنا دینے والا ہے ) کہ ایک ہودج سوار عورت ( تنہا ) یثرب ( مدینہ ) سے حیرہ تک یا اس سے بھی لمبا سفر کرے گی اور اسے اپنی سواری کے چوری ہو جانے تک کا ڈر نہ ہو گا ۲؎“ عدی رضی الله عنہ کہتے ہیں: ( اس وقت ) میں سوچنے لگا کہ قبیلہ بنی طی کے چور کہاں چلے جائیں گے ۳؎؟ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث حسن غریب ہے، ۲- ہم اسے صرف سماک بن حرب کی روایت ہی سے جانتے ہیں، ۳- شعبہ نے سماک بن حرب سے، سماک نے، عباد بن حبیش سے، اور عباد بن حبیش نے عدی بن حاتم رضی الله عنہ کے واسطہ سے نبی اکرم ﷺ سے پوری حدیث روایت کی ہے۔
“Adi bin Hatim radi Allahu ‘anhu kehte hain ki main Rasool-Allah sallallahu ‘alaihi wa sallam ke pass aaya. Aap is waqt Masjid mein tashreef farma the, logon ne kaha: yeh Adi bin Hatim hain, main aap ke pass baghair kisi aman aur baghair kisi tahrir ke aaya tha, jab mujhe aap ke pass laya gaya to aap ne mera hath tham liya. Aap is se pehle farma chuke the ki “mujhe umeed hai ki Allah in ka hath mere hath mein de ga”1. Adi kehte hain: Aap mujhe le kar khare hue, isi asnaa mein ek aurat ek bache ke sath aap se milne aa gayi, in donon ne arz kiya: hamen aap se ek zarurat hai. Aap in donon ke sath khare ho gaye aur in ki zarurat puri farma di. Phir aap ne mera hath tham liya aur mujhe liye apne ghar aa gaye. Ek bachi ne aap ke liye ek gada bacha diya, jis par aap beth gaye aur main bhi aap ke samne beth gaya, aap ne Allah ki hamd wa sana ki, phir farmaaya: “( batao ) tumhein “La ilaha illa Allah” kahne se kya cheez rok rahi hai? Kya tum Allah ke siwa kisi aur ko ma’bud samjhate ho?” Main ne kaha: nahi, aap ne kuchh der baatein ki, phir farmaaya: “Allah Akbar kahne se bhaag rahe ho?” Kya tum samjhte ho ki Allah se bhi bari koi cheez hai? Main ne kaha: nahi, aap ne farmaaya: “Yahud par Allah ka ghazab nazil ho chuka hai aur Nasaraa gumrah hain”, is par woh kehte hain ki main ne kaha: main to Musalman hone ka irada kar ke aaya hun. Woh kehte hain: main ne dekha ki aap sallallahu ‘alaihi wa sallam ka chehra khushi se dhamk uthha, phir aap ne mere liye hukm farmaaya: to main ek Ansari sahabi ke yahan ( batour mehman ) thahra diya gaya, phir main din ke donon kinaron par yani subah wa sham aap ke pass haazir hone laga. Ek sham mein aap ke pass betha hi huwa tha ki log cheetah ki si dhari dar garm kapre pahne hue aap ke pass haazir hue ( in ke aane ke baad ) aap ne namaz padhi, phir aap ne khare ho kar takrir farmaai aur logon ko in par kharch karne ke liye abhara. Aap ne farmaaya: “( sadaqa ) do agarcha ek saa’ ho, agarcha aadha saa’ ho, agarcha ek mutthi ho, agarcha ek mutthi se bhi kam ho jis ke zariye se tum mein ka koi bhi apne aap ko jahannam ki garmi ya jahannam se bacha sakta hai. ( Tum sadaqa do ) chahe ek khajur hi kiun na ho? Chahe aadhi khajur hi kiun na ho? Kyunki tum mein se har koi Allah ke pass pahunchne wala hai, Allah us se wahi baat kahne wala hai jo main tum se kah raha hun, ( woh poochhega ) kya hum ne tumhare liye kaan aur aankhein nahi banai? Woh kahega: haan, kiun nahi! Allah phir kahega: kya main ne tumhein maal aur aulad na di? , woh kahega: kiun nahi to ne hamen maal wa aulad se nawaja. Woh phir kahega woh sab kuchh kahan hai jo tum ne apni zaat ki hifazat ke liye aage bhija hai? ( yeh sun kar ) woh apne aage, apne peeche, apne daien baen ( chaaron taraf ) dekhega, lekin aisi koi cheez na payega jis ke zariye woh apne aap ko jahannam ki garmi se bacha sake. Is liye tum mein se har ek ko apne aap ko jahannam ki garmi se bachane ki koshish wa tadbir karni chahiye ek khajur hi sadaqa kar ke kiun na kare. Aur agar yeh bhi na misar ho to achi wa bhali baat kah kar hi apne ko jahannam ki garmi se bachaye. Mujhe is ka khauf nahi hai ki tum faqir wa faqa ka shikar ho jaoge, kyunki Allah Ta’ala tumhara madadgar hai, aur tumhein dene wala hai ( itna dene wala hai ) ki ek haudj sawari aurat ( tanha ) Yathrib ( Madina ) se Hira tak ya is se bhi lamba safar karegi aur usse apni sawari ke chori ho jane tak ka dar na hoga2”. Adi radi Allahu ‘anhu kehte hain: ( is waqt ) main sochne laga ki qabil-e Bani Tay ke chor kahan chale jayenge3?” Imam Tirmidhi kehte hain: 1- yeh Hadith Hasan Gharib hai, 2- ham ise sirf Samak bin Harb ki riwayat hi se jante hain, 3- Shuba’a ne Samak bin Harb se, Samak ne, ‘Abad bin Hubaysh se, aur ‘Abad bin Hubaysh ne Adi bin Hatim radi Allahu ‘anhu ke wast-e se Nabi-e-Akram sallallahu ‘alaihi wa sallam se puri Hadith riwayat ki hai.
أَخْبَرَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَعْدٍ، أَنْبَأَنَا عَمْرُو بْنُ أَبِي قَيْسٍ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ حُبَيْشٍ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ، قَالَ: أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ جَالِسٌ فِي الْمَسْجِدِ، فَقَالَ الْقَوْمُ: هَذَا عَدِيُّ بْنُ حَاتِمٍ، وَجِئْتُ بِغَيْرِ أَمَانٍ وَلَا كِتَابٍ، فَلَمَّا دُفِعْتُ إِلَيْهِ أَخَذَ بِيَدِي وَقَدْ كَانَ قَالَ قَبْلَ ذَلِكَ: إِنِّي لَأَرْجُو أَنْ يَجْعَلَ اللَّهُ يَدَهُ فِي يَدِي، قَالَ: فَقَامَ بِي فَلَقِيَتْهُ امْرَأَةٌ وَصَبِيٌّ مَعَهَا، فَقَالَا: إِنَّ لَنَا إِلَيْكَ حَاجَةً، فَقَامَ مَعَهُمَا حَتَّى قَضَى حَاجَتَهُمَا، ثُمَّ أَخَذَ بِيَدِي حَتَّى أَتَى بِي دَارَهُ، فَأَلْقَتْ لَهُ الْوَلِيدَةُ وِسَادَةً فَجَلَسَ عَلَيْهَا وَجَلَسْتُ بَيْنَ يَدَيْهِ، فَحَمِدَ اللَّهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ، ثُمَّ قَالَ: مَا يُفِرُّكَ أَنْ تَقُولَ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، فَهَلْ تَعْلَمُ مِنْ إِلَهٍ سِوَى اللَّهِ ؟ قَالَ: قُلْتُ: لَا، قَالَ: ثُمَّ تَكَلَّمَ سَاعَةً، ثُمَّ قَالَ: إِنَّمَا تَفِرُّ أَنْ تَقُولَ: اللَّهُ أَكْبَرُ وَتَعْلَمُ أَنَّ شَيْئًا أَكْبَرُ مِنَ اللَّهِ ؟ قَالَ: قُلْتُ: لَا، قَالَ: فَإِنَّ الْيَهُودَ مَغْضُوبٌ عَلَيْهِمْ وَإِنَّ النَّصَارَى ضُلَّالٌ، قَالَ: قُلْتُ: فَإِنِّي جِئْتُ مُسْلِمًا، قَالَ: فَرَأَيْتُ وَجْهَهُ تَبَسَّطَ فَرَحًا، قَالَ: ثُمَّ أَمَرَ بِي فَأُنْزِلْتُ عِنْدَ رَجُلٍ مِنَ الْأَنْصَارِ جَعَلْتُ أَغْشَاهُ آتِيهِ طَرَفَيِ النَّهَارِ، قَالَ: فَبَيْنَمَا أَنَا عِنْدَهُ عَشِيَّةً إِذْ جَاءَهُ قَوْمٌ فِي ثِيَابٍ مِنَ الصُّوفِ مِنْ هَذِهِ النِّمَارِ، قَالَ: فَصَلَّى، وَقَامَ فَحَثَّ عَلَيْهِمْ، ثُمَّ قَالَ: وَلَوْ صَاعٌ، وَلَوْ بِنِصْفِ صَاعٍ، وَلَوْ بِقَبْضَةٍ، وَلَوْ بِبَعْضِ قَبْضَةٍ يَقِي أَحَدُكُمْ وَجْهَهُ حَرَّ جَهَنَّمَ أَوِ النَّارِ، وَلَوْ بِتَمْرَةٍ وَلَوْ بِشِقِّ تَمْرَةٍ، فَإِنَّ أَحَدَكُمْ لَاقِي اللَّهَ، وَقَائِلٌ لَهُ مَا أَقُولُ لَكُمْ: أَلَمْ أَجْعَلْ لَكَ سَمْعًا وَبَصَرًا ؟ فَيَقُولُ: بَلَى، فَيَقُولُ: أَلَمْ أَجْعَلْ لَكَ مَالًا وَوَلَدًا ؟ فَيَقُولُ: بَلَى، فَيَقُولُ: أَيْنَ مَا قَدَّمْتَ لِنَفْسِكَ ؟ فَيَنْظُرُ قُدَّامَهُ وَبَعْدَهُ وَعَنْ يَمِينِهِ وَعَنْ شِمَالِهِ ثُمَّ لَا يَجِدُ شَيْئًا يَقِي بِهِ وَجْهَهُ حَرَّ جَهَنَّمَ، لِيَقِ أَحَدُكُمْ وَجْهَهُ النَّارَ وَلَوْ بِشِقِّ تَمْرَةٍ، فَإِنْ لَمْ يَجِدْ فَبِكَلِمَةٍ طَيِّبَةٍ، فَإِنِّي لَا أَخَافُ عَلَيْكُمُ الْفَاقَةَ، فَإِنَّ اللَّهَ نَاصِرُكُمْ وَمُعْطِيكُمْ حَتَّى تَسِيرَ الظَّعِينَةُ فِيمَا بَيْنَ يَثْرِبَ وَالْحِيرَةِ أَوْ أَكْثَرَ مَا تَخَافُ عَلَى مَطِيَّتِهَا السَّرَقَ، قَالَ: فَجَعَلْتُ أَقُولُ فِي نَفْسِي فَأَيْنَ لُصُوصُ طَيِّئٍ ، قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ، لَا نَعْرِفُهُ إِلَّا مِنْ حَدِيثِ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ، وَرَوَى شُعْبَةُ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ حُبَيْشٍ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْحَدِيثَ بِطُولِهِ.