81.
To make the Heart Tender (Ar-Riqaq)
٨١-
كتاب الرقاق


45
Chapter: The gathering (on the Day of Resurrection)

٤٥
باب كَيْفَ الْحَشْرُ

Sahih al-Bukhari 6522

Abu Huraira (رضي الله تعالى عنه) narrated that the Prophet (صلى الله عليه وآله وسلم) said, ‘the people will be gathered in three ways, (i) those who will wish or have a hope for Paradise and will have a fear (of punishment), (ii) those who will gather riding two on a camel or three on a camel or ten on a camel, and (iii) the rest of the people will be urged to gather by the Fire which will accompany them at the time of their afternoon nap and stay with them where they will spend the night, and will be with them in the morning wherever they may be then, and will be with them in the afternoon wherever they may be then.’

ہم سے معلیٰ بن اسد نے بیان کیا، کہا ہم سے وہیب بن خالد نے بیان کیا، ان سے عبداللہ بن طاؤس نے، ان سے ان کے والد طاؤس نے اور ان سے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ”لوگوں کا حشر تین فرقوں میں ہو گا ( ایک فرقہ والے ) لوگ رغبت کرنے نیز ڈرنے والے ہوں گے۔ ( دوسرا فرقہ ایسے لوگوں کا ہو گا کہ ) ایک اونٹ پر دو آدمی سوار ہوں گے کسی اونٹ پر تین ہوں گے، کسی اونٹ پر چار ہوں گے اور کسی پر دس ہوں گے۔ اور باقی لوگوں کو آگ جمع کرے گی ( اہل شرک کا یہ تیسرا فرقہ ہو گا ) جب وہ قیلولہ کریں گے تو آگ بھی ان کے ساتھ ٹھہری ہو گی جب وہ رات گزاریں گے تو آگ بھی ان کے ساتھ وہاں ٹھہری ہو گی جب وہ صبح کریں گے تو آگ بھی صبح کے وقت وہاں موجود ہو گی اور جب وہ شام کریں گے تو آگ بھی شام کے وقت ان کے ساتھ موجود ہو گی۔“

hum se ma'aliٰ ban asad ne bayan kiya, kaha hum se wahib bin khalid ne bayan kiya, un se abdullaah bin ta'oos ne, un se un ke waalid ta'oos ne aur un se abuhurayrah radhiallahu anhu ne bayan kiya ke nabi kareem (صلى الله عليه وآله وسلم) ne farmaya “logon ka hashr teen farqon mein hoga ( ek farqa waale ) log raghbat karne neez darne waale honge. ( doosra farqa aise logon ka hoga ke ) ek ont par do aadmi sawar honge kisi ont par teen honge, kisi ont par char honge aur kisi par das honge. aur baqi logon ko aag jama karegi ( ahl shirk ka yeh teesra farqa hoga ) jab woh qailulah karenge to aag bhi un ke saath thahri hogi jab woh raat guzaarenge to aag bhi un ke saath wahan thahri hogi jab woh subah karenge to aag bhi subah ke waqt wahan maujud hogi aur jab woh sham karenge to aag bhi sham ke waqt un ke saath maujud hogi.”

حَدَّثَنَا مُعَلَّى بْنُ أَسَدٍ ، حَدَّثَنَا وهيب ، عَنْ ابْنِ طَاوُسٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : يُحْشَرُ النَّاسُ عَلَى ثَلَاثِ طَرَائِقَ رَاغِبِينَ رَاهِبِينَ ، وَاثْنَانِ عَلَى بَعِيرٍ ، وَثَلَاثَةٌ عَلَى بَعِيرٍ ، وَأَرْبَعَةٌ عَلَى بَعِيرٍ ، وَعَشَرَةٌ عَلَى بَعِيرٍ ، وَيَحْشُرُ بَقِيَّتَهُمُ النَّارُ ، تَقِيلُ مَعَهُمْ حَيْثُ قَالُوا ، وَتَبِيتُ مَعَهُمْ حَيْثُ بَاتُوا ، وَتُصْبِحُ مَعَهُمْ حَيْثُ أَصْبَحُوا ، وَتُمْسِي مَعَهُمْ حَيْثُ أَمْسَوْا .